سابق پاکستانی کرکٹ کپتان وسیم اکرم نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف قومی ٹیم کے اسپنرز کی شاندار کارکردگی پر یوٹرن لیتے ہوئے اپنے خیالات سے 11 منٹ کے فرق سے رجوع کرلیا۔
وسیم اکرم نے ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستانی بولنگ حکمتِ عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے دریافت کیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ ’سیمنگ وکٹ پر پارٹ ٹائم بولرز کیوں آزما رہے ہیں؟ خاص طور پر جب 140 رنز کا دفاع کرنا ہو۔‘
Debate over, I’ll take my words back, I suppose now . Brilliant 🤩 performance so far by the spinners 😜
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 7, 2025
تاہم صرف 11 منٹ بعد ہی انہوں نے اپنی اپنی تصحیح کرتے ہوئے اسپنرز کی تعریف کی۔ ’بحث ختم، میں اب اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، اسپنرز کی اب تک شاندار کارکردگی۔‘
وسیم اکرم کی یہ دو متضاد پوسٹس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جن میں سے کئی نے ان کی دیانت داری اور کھلے دل سے اپنی رائے واپس لینے کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل پاکستان کے سر سج گیا، فائنل میں افغانستان کو شکست
گزشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
140 رنز کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اسپنر محمد نواز نے ہیٹ ٹرک کرنے کے ساتھ ساتھ کل 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کے ہمراہ سفیان مقیم اور ابرابر احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔