سعودی عرب کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے اظہارِ اخوت، امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچ گئے

پیر 8 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پر مشتمل 5 ٹرک پنجاب پہنچ گئے۔

کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ یہ سامان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب کا شام کے لیے 50 ٹرکوں پر مشتمل نیا امدادی قافلہ روانہ

امدادی سامان میں 10 ہزار فوڈ پیکجز اور 10 ہزار شیلٹر کٹس شامل ہیں۔ شیلٹر کٹ میں خیمہ، سولر پینل، ایل ای ڈی لائٹس، تھرمل کمبل، کچن سیٹ، واٹر کولر، پلاسٹک میٹ اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں، جبکہ 95 کلوگرام وزنی فوڈ پیکج میں آٹا، چینی، دال چنا اور کوکنگ آئل دیا گیا ہے۔

یہ امداد قصور، جھنگ، خانیوال، حافظ آباد، چنیوٹ، ملتان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ تقسیم کا عمل کنگ سلمان ریلیف، پی ڈی ایم اے اور حیات فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی عرب کی بروقت امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران سعودی عرب کا تعاون حقیقی بھائی چارے کی علامت ہے۔ 10 ہزار فوڈ باسکٹ اور 10 ہزار شیلٹر کٹس کی فراہمی متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اخوت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی قیادت کا وژن اور بصیرت مسلم امہ کے اتحاد و ترقی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ کے حوالے سے او آئی سی اجلاس میں سعودی عرب کا کردار لائق تحسین ہے: فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید

انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر حقیقی برادر ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون بھی بتدریج بڑھ رہا ہے۔

تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر کنگ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر عبداللہ البقمی اور پی ڈی ایم اے پنجاب کے حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم