نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کب حلف اٹھائیں گے؟

منگل 9 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل آئندہ ہفتے حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیٹر جنرل رپورٹ، مالی سال 24-2023 کی سب سے بڑی مالی بے ضابطگی کہاں ہوئی؟

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق گریڈ 22 کے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی حلف لیں گے۔

ترجمان کے مطابق تقریب حلف برداری 15 ستمبر کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ کے سیریمونیئل ہال میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرلز اور ڈپٹی اٹارنی جنرلز سمیت دیگر قانونی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp