بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات، نریندر مودی کو عبرتناک شکست

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے ہندو انتہاپسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کو عبرتناک شکست دے دی ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کی ووٹوں کی گنتی کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس کرناٹک میں 136 نشستیں جیت چکی ہے یا اسے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کی انتہا پسند جماعت بی جے پی کو 68 سیٹیں جیت چکی ہے یا اسے سبقت حاصل ہے۔ جے ڈی ایس پارٹی نے20 نشستیں جیتی ہیں جبکہ 4 سیٹیں دیگر کے حصے میں آئی ہیں۔

گزشتہ ریاستی انتخابات کی نسبت انڈین نیشنل کانگریس کو 40 نشستیں زیادہ حاصل ہوئی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی 27 نشستوں کے خسارے میں رہی ہے۔

کرناٹک کی ریاستی اسمبلی 224 ارکان پر مشتمل ہے ، بھارت کے قانون کے مطابق وزیراعلیٰ کے لیے کسی بھی جماعت کا 113 نشستیں جیتنا ضروری ہے۔130 نشستیں جیتنے کے بعد اب کرناٹک کا وزیراعلیٰ کانگریس کا ہوگا اور کانگریس بغیر کسی اتحادی جماعت کے ریاستی حکومت بنائے گی۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کرناٹک میں انتخابی فتح کے بعد بیان میں کہا کہ نفرت کا بازار بند ہوگیا اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔یہ کرناٹک کے عوام کی فتح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟