راولپنڈی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر تھانہ نیو ٹاؤن کا ایس ایچ او معطل، محرر چارج شیٹ

بدھ 10 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔

اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر عثمان خان، جنرل سیکریٹری نوید اکبر سمیت صحافتی قیادت بھی موجود تھی۔

آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا کہ ہم اس معاملے کو فوری حل کرنا چاہتے تھے مگر تاخیر ہوئی، تاہم اب اس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس افسران اور صحافیوں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے طارق ورک سے بغل گیر ہو کر معذرت بھی کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ طارق ورک ایک باوقار صحافی ہیں اور ان سمیت پوری صحافتی برادری کی عزت و احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور آر پی او طارق ورک سے ذاتی طور پر معذرت کے لیے ان کے گھر جانے کو بھی تیار تھے لیکن طارق ورک کی تجویز پر پریس کلب کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافی طیب بلوچ پر تشدد، پی ایف یو جے نے احتجاج کی کال دیدی

صدر آر آئی یو جے طارق ورک نے کہا کہ ہم گاؤں کے لوگ ہیں، ہماری روایات میں آنے والے مہمان کا احترام لازم ہے، قاتل بھی گھر آجائے تو معاف کر دیا جاتا ہے، لہٰذا میں بھی آپ سب حضرات کی آمد پر دل سے درگزر کرتا ہوں۔

پی آئی او مبشر حسن نے کہا کہ طارق ورک نے جس بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ تقریب کے اختتام پر صحافتی قیادت نے واقعے کے حل کے لیے آر پی او بابر سرفراز الپا کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے