انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں اے ایس پی تیمور خان کی جانب سے ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔
پنجاب کے پولیس کے سربراہ نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ماتحت اہلکاروں کے ساتھ سخت رویہ یا تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ سی سی پی او لاہور واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہے کہ اے ایس پی تیمور خان نے دوران ڈیوٹی ماتحت اہلکار کو چھڑی دے ماری تھی جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور اے ایس پی کے درمیان سخت جملوں تبادلہ بھی ہوا تھا۔