محکمہ موسمیات اور فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے سندھ، ستلج اور چناب سمیت مختلف دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بارشوں کا حالیہ اور آئندہ امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 15 ستمبر تک کوئی نمایاں بارشی سسٹم متوقع نہیں، تاہم ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 15 ستمبر کی شب سے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
فورکاسٹ بولیٹنز:11 ستمبر 2025
🚨 🔸وارننگ: گڈوو اور سکھر بیراج
🔸دریاؤں کے اہم مقامات پر متوقع پانی کی آمد و سیلابی سطح کے ساتھ کیچمنٹ اور مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ pic.twitter.com/KtI37iaLlf— FFDLahore (@ffdlhr) September 11, 2025
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی، اورنگی، گلشن، سرجانی ٹاؤن اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
دریاؤں میں سیلابی صورتحال تشویشناک
دریائے ستلج اور گنڈا سنگھ والا
دریائے ستلج اور گنڈا سنگھ والا میں اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
11 ستمبر دوپہر 12 بجے دریاؤں کے اہم مقامات پر پانی کے بہاؤ اور سیلابی سطح کی صورتحال۔ pic.twitter.com/MO6yZoImi3
— FFDLahore (@ffdlhr) September 11, 2025
اسی طرح سلیمانکی اور اسلام کے مقامات پر بھی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔
دریائے چناب
پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں غیر معمولی اونچا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، جبکہ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا جا رہا ہے۔
دریائے راوی
سدھنائی کے مقام پر دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نچلے درجے پر ہے۔
دریائے جہلم
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کوٹلی میں پانی کا بہاؤ نچلے درجے پر ہے۔
دریائے سندھ
ماہرین کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں متاثرین سیلاب کے لیے بڑا ریلیف پیکیج تیار
اسی طرح سکھر کے مقام پر بھی آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی ہدایت
چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق دریاؤں کے اطراف میں آباد لوگوں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ اداروں کو بھی پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔











