دہلی ہائیکورٹ: بم کی دھمکی پر کارروائی معطل، ججز کی ہنگامی منتقلی

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعہ کی صبح ایک ای میل کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہلی ہائیکورٹ کو خالی کرالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد عدالت میں موجود جج حضرات کو ہنگامی طور پر 11 بج کر 40 منٹ پر کارروائی روک کر ججز لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق دہلی ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل اور دیگر آفیشل ای میل آئی ڈیز پر صبح 10 بج کر 41 منٹ پر ایک ای میل موصول ہوا جس میں ’ججز چیمبرز‘ میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم کسی خاص نام کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

دوپہر 12 بج کر 20 منٹ تک دہلی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر این ہری ہرن، عدالتی عملہ اور سکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کے احاطے کو خالی کروانا شروع کر دیا تاکہ سرچ آپریشن کیا جا سکے۔

ایک پولیس افسر کے مطابق، ہائیکورٹ سے اطلاع ملتے ہی بم ڈٹیکشن ٹیم، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائربریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp