صدرِ پاکستان آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر جمعے کے روز چنگدو پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور صوبہ سیچوان کے نائب گورنر ہوانگ ریشیا نے صدرِ مملکت کا پُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چین میں پاکستان کے لیے نامزد سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی موجود تھے۔
صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
چنگدو ایئرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ سن وی دونگ اور نائب گورنر سیچوان ہوانگ ریشیا نے صدر کا استقبال کیا
پاکستان کے سفیر خالد ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بھی صدر کا استقبال کیا
چینی سفیر اس دورے کیلیے خصوصی طور… pic.twitter.com/uJbGWNYLIA
— PPP (@MediaCellPPP) September 12, 2025
چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس دورے کی اہمیت کے پیش نظر خصوصی طور پر پہلے ہی چنگدو پہنچ گئے تھے اور وہ صدر آصف زرداری کے ہمراہ تمام ملاقاتوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری چین کے اہم سرکاری دورے پر روانہ
صدر آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر اور عوامی روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔