اسلام آباد: ’آسان خدمت سینٹر‘ 90 دن میں افتتاح کا ہدف، کیا سہولیات دی جائیں گی؟

جمعہ 12 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت ’آسان خدمت سینٹر‘ کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق آذربائیجان کے ماڈل پر اسلام آباد میں پہلا ’آسان خدمت سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

احد چیمہ نے اجلاس میں بتایا کہ کوشش ہوگی کہ اس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح 90 روز کے اندر کیا جائے۔ اس موقع پر وزارت آئی ٹی، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ’آسان خدمت سینٹر‘ کے ذریعے شہریوں کو 100 سے زائد سروسز فراہم کی جائیں گی اور اس میں ایف بی آر، سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس سمیت 10 سے زائد ڈیپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ’آسان خدمت مرکز‘ قائم کرنے کا فیصلہ، پاکستان اور آذربائیجان میں معاہدہ طے

وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ وزارت خارجہ کی سروسز بھی اس سینٹر میں شامل کی جائیں تاکہ شہریوں کو تمام خدمات ایک ہی جگہ پر میسر ہوں۔

احد چیمہ نے مزید کہا کہ آذربائیجان کی حکومت اس منصوبے میں مکمل تکنیکی معاونت فراہم کرے گی اور اسلام آباد میں پی ڈبلیو ڈی کی بلڈنگ میں اس سنٹر کو قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز پیش کریں تاکہ منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ اس منصوبے میں کسی بھی صورت تاخیر نہ کی جائے، شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمے فوری اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں