ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت کی ٹیم آج (اتوار کو) پاکستان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان میں اترے گی۔
یہ میچ اس مقام پر کھیلا جائے گا جہاں بھارت نے اپنے افتتاحی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کو محض 58 رنز کا ہدف 4.3 اوورز میں باآسانی حاصل کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: توجہ صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورا ٹورنمنٹ جیتنے پر ہے، صائم ایوب
بھارتی ٹیم نے اس میچ میں صرف ایک مرکزی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو شامل کیا تھا جبکہ ہاردک پانڈیا اور شیوام دوبے نے فاسٹ بولنگ کا بوجھ بانٹا۔
دوسری جانب اسپن شعبے میں کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی اور اکشر پٹیل کو کھلایا گیا۔
Asia Cup 2025: Boycott India vs Pakistan Cricket match ट्रेंड पर क्या बोले लोग?
देखिए ‘जनता के दिल में क्या है’ @sanket के साथ।#IndiaVsPakistan #BoycottINDvPAK #Dubai #Delhi
Full Video Link https://t.co/x4Cgzab54j pic.twitter.com/S0VpZO4en2
— The Red Mike (@TheRedMike) September 14, 2025
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں بھارتی اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوسکاٹے نے عندیہ دیا کہ پاکستان کے خلاف بھی بھارت اسی ٹیم کے ساتھ اتر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ سے ہمیں زیادہ معلومات نہیں ملیں اور اس گراؤنڈ پر دیگر میچز بھی کوئی خاص رہنمائی فراہم نہیں کرتے، اس لیے امکانات یہی ہیں کہ ہم بغیر تبدیلی کے کھیلیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ پہلے میچ کے لیے منتخب کیا گیا کمبینیشن درست تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کی حکمت عملی ورسٹائل (متعدد پوزیشنز پر کھیلنے کی صلاحیت رکھنے والے) کھلاڑیوں کو استعمال کرنے پر مبنی ہے۔
ان کے مطابق ہمارے پاس سنجو، اکشر اور ہاردک جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو بیٹنگ آرڈر میں مختلف جگہوں پر کھیل سکتے ہیں۔ دبئی کی کنڈیشنز مشکل ہو سکتی ہیں، ایسے میں یہی لچک بھارت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی جبکہ پاکستان نے اپنے ابتدائی میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔













