کنگ سلمان ریلیف کے زیراہتمام پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔

امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکیجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف کیجانب سے خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد جاری

کنگ سلمان ریلیف سینٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے 10 ہزار شیلٹر نان فوڈ آئٹم کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز مختص کیے ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، 2 تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کا کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔

ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانا پکانے کا تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے کی جا رہی ہے، تاکہ شفاف اور بروقت امداد سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک پہنچائی جا سکے۔

یہ اقدام مملکتِ سعودی عرب کی پاکستان کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی مستقل وابستگی کا عکاس ہے، جو کنگ سلمان ریلیف سینٹرکے ذریعے عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔

سالہا سال سے کنگ سلمان ریلیف سینٹرپاکستان میں متعدد منصوبے نافذ کر رہا ہے جن میں غذائی تحفظ، صحت عامہ، شیلٹر، تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے پروگرام شامل ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اخوت کے رشتے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی تقسیم

اس قافلے کی روانگی اس دیرینہ شراکت داری میں ایک اور سنگِ میل ہے، جو پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے زندگی بچانے والی امداد فراہم کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی

اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی