معرکہ حق میں جے 10 سی کا اہم کردار: صدر زرداری کا طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا، جو بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن انجام پایا۔

صدر مملکت جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، اس موقع پر پورے کمپلیکس میں گئے جہاں جے 10 سی طیاروں کی تیاری کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کی رینج 150 جبکہ پاکستانی جے10 سی کی 200 کلومیٹر ہے، ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی

جے 10 سی طیارے نے مئی 2025 کے معرکہ حق میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دورے کے دوران صدر زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور انہیں جے 10، جے ایف 17 اور جدید ترین جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر کو ڈرون ٹیکنالوجی، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ جے 10 اور جے ایف 17 طیاروں نے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت دی ہے، جبکہ معرکہ حق اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں ان طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی۔

انہوں نے ’اے وی آئی سی‘ کو چین کی تکنیکی برتری اور پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی غیر ملکی سربراہِ مملکت نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ صدر کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خاتون اول آصفہ بھٹو اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

اس موقع پر پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان