اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

جمعرات 18 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے معافی کے بعد کہا ہے کہ یہ معاملہ کئی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حل ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی نہیں جانتے تھے کہ فیصلہ کیا نکلے گا، لیکن اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دیں، سیاست پر نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ٹیم سے بہترین کارکردگی کی توقع ہے اور کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے آخر تک سپورٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں خامیاں نظر آئیں تو سلیکٹرز کا پینل ان کا جائزہ لے گا اور کمزوریوں کو دور کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

’ہم نے سیاست نہیں کھیلی، بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی، پاکستان نے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور وہ معافی اب سامنے آچکی ہے۔‘

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے پسندیدہ ریفری سمجھے جاتے ہیں، کیونکہ وہ بھارتی ٹیم کے 90 سے زائد میچز میں میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اتوار کے روز پاک بھارت میچ میں ٹاس کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملانے سے منع کیا، اور ساتھ ہی پاکستانی میڈیا مینیجر کو یہ ہدایت دی کہ یہ واقعہ ریکارڈ نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان، یو اے ای کو شکست دیکر سپرفور مرحلے میں پہنچ گیا

میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے اس رویے پر احتجاج کیا، جس پر رسل نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ ہدایات بھارتی کرکٹ بورڈ اور درحقیقت بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

اسی رویے کے خلاف احتجاجاً پاکستان نے ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ اگر اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ثالث کا کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کر دیے

پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’کِس می ہیئر‘، کولکتہ کی سڑک پر آسٹریلوی سیاح سے ہراسانی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت جاری، امریکا اور ایران 60 روز میں حتمی معاہدے پر مذاکرات کریں گے

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ثالث کا کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے دستخط کر دیے

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ