بھارتی کپتان سوریا کمار کا مشتاق احمد سے مصافحہ، ’اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی‘

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے مصافحہ کیا۔

میچ کے اختتام پر ہونے والے اس مصافحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف اور دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کئی صارفین نے اس عمل پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، لیکن ایک پاکستانی کوچ سے مصافحہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا

سوشل میڈیا صارف نواز چوہدری نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوریا کمار یادیو اور بھارتی ٹیم کا دہرا معیار ہے۔ انہوں نے پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد سے ہاتھ ملایا، شاید انہیں لگا کہ مشتاق احمد کا تعلق کسی اور ملک سے ہے۔

فرید خان نے لکھا کہ سوریا کمار یادو نے پاکستان کے سابق اسپنر اور بنگلادیش کے موجودہ کوچ مشتاق احمد سے مصافحہ کیا ہے اب ان کی دیش بھگتی کہاں گئی؟ وہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اچھا لگا کہ بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو نے گزشتہ رات بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کے سابق اسپن کنگ مشتاق احمد سے مصافحہ کیا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

اس سے قبل گروپ مرحلے کے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے موقع پر ہاتھ نہیں ملایا تھا، پھر بعد ازاں میچ کے اختتام پر بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید

ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پربھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔

اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے