ایشیا کپ: راشد لطیف کو پاک-بھارت میچ میں فکسنگ کا خدشہ، پاکستانی بیٹنگ مشکوک قرار دے دی

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی کرکٹر اور کپتان راشد لطیف نے 21 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ میچ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس پر فکسنگ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ خصوصاً درمیانی اوورز میں جان بوجھ کر سست رکھی گئی، جو عام کرکٹنگ حکمتِ عملی سے ہٹ کر محسوس ہوئی۔

راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران کئی ایسے لمحات دیکھنے میں آئے جو غیر معمولی تھے۔ ان کے مطابق، ’ایک ٹیم کیچز نہیں لے رہی تھی اور دوسری ٹیم ایسا کھیل رہی تھی کہ کہیں کیچ نہ دے بیٹھے‘۔ ان بیانات سے انہوں نے میچ میں ممکنہ غیر شفاف سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا۔

سابق کپتان نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے 90 کی دہائی کے دو ایسے میچز کا بھی ذکر کیا، جنہیں بعد ازاں فکسنگ کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ میچ میں پیش آنے والی صورتحال ان پرانی مثالوں سے مشابہت رکھتی ہے۔

راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا، محسن نقوی کو بھی نہیں پتہ کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی قیادت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’کپتان ایسا ہونا چاہیے جو سسٹم کو نا کر سکے‘۔

راشد لطیف کے ان بیانات نے سوشل میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ یا کسی دیگر متعلقہ ادارے کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے