صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان برادری کو مزید قریب لایا جا سکے۔

اپنے آرٹیکل میں چینی سفیر نے کہا کہ صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کو نئے باب دیے، عملی تعاون کو مزید آگے بڑھایا اور عوامی تعلقات کو گہرا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

صدر آصف علی زرداری کو 12 سے 21 ستمبر تک 2025 گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچرل فورم کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سچوان، شنگھائی اور سنکیانگ کا دورہ کیا۔ یہ ان کا رواں سال چین کا دوسرا دورہ تھا۔

چینی سفیر کے مطابق صدر زرداری کا دورہ ان کی چین کے عوام سے گہری محبت اور پاک چین تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دینے کا مظہر ہے۔ انہوں نے صدر زرداری کے اس جملے کو بھی یاد دلایا کہ چین ان کے لیے ہوم اوے فرام ہوم ہے۔

جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا کہ صدر زرداری نے 3 صوبائی سطح کے خطوں اور 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا، مقامی حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور عام شہریوں سے بھی روابط قائم کیے۔ انہوں نے اس سفر کو تہذیب اور جدت کا سفر قرار دیا جو باہمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار

چنگدو میں گولڈن پانڈا فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ یہ فورم آرٹ کے عالمی زبان کے ذریعے فاصلے مٹانے اور قوموں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

چینی سفیر نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں عوامی اور ثقافتی سطح پر تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جس میں باٹیے گرل فلم کا دونوں ممالک میں ریلیز ہونا، گندھارا آرٹ نمائش کا بیجنگ میں انعقاد، پاکستانی آموں کی مقبولیت، چینی جامعات میں اردو پروگرامز، اسٹڈی ان چائنا رجحان، سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کا قیام اور فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو زرداری کی پانڈا سے ملاقات جیسے اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ہائی اسپیڈ ٹرین کا سفر کر کے چین کی جدید ریلوے کا تجربہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، صنعت، کان کنی، تعلیم، مالیات اور ثقافتی تعاون سمیت کئی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں

ان کے مطابق صدر زرداری نے شنگھائی الیکٹرک گروپ کا بھی دورہ کیا جہاں توانائی منصوبوں پر اہم معاہدے ہوئے، جبکہ سنکیانگ کے دورے کے موقع پر انہوں نے علاقے کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزید پاکستانی شہریوں کو یہاں آنے کی ترغیب دیں گے۔

جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، اور صدر زرداری کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوملک کی آبادی 4 گنا بڑھ گئی، نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوام کو کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘