اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی، انڈیکس 161 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیز رفتار رجحان کے ساتھ ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس نے پہلی بار تاریخ میں 161,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔

آج پہلے نصف دن کے کاروبار میں 2,500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، دوپہر 12 بجے انڈیکس 161,803.85 پوائنٹس پر مستحکم تھا، جو 2,523.76 پوائنٹس یعنی 1.58 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے سمیت تمام شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے  اے آر ایل، حبکو، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پی او ایل، پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوئی ناردن گیس پائب لائنز لمیٹڈ سب سبز زون میں ٹریڈ ہوئے۔

ماہرین نے اس تیزی کا سبب پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری قرار دیا کیونکہ اقتصادی بحالی اور پاکستان کی بہتر جغرافیائی سیاسی پوزیشن کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ اہم عالمی پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 159 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، خاص طور پر نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کرنے کی حالیہ پہل کے حوالے سے، تاکہ مشرق وسطیٰ، خصوصاً غزہ اور مغربی کنارے میں امن قائم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت بیرونی اور مالیاتی توازن میں بہتری سے میکرو اقتصادی استحکام پر اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں آف شور تیل و گیس کی تلاش، معیشت کے لیے گیم چینجر قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز یعنی جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان جاری رہا اور سرکاری اقدامات کے بارے میں مثبت توقعات کے سبب 100 انڈیکس ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 159,280.09 پر بند ہوا، جو 1,043.42 پوائنٹس یعنی 0.66 فیصد اضافے کے برابر تھا۔

عالمی منڈیوں میں ایشیا کے حصص جمعہ کو مندی کا شکار ہوئے، خاص طور پر فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پابندیوں اور مضبوط امریکی اقتصادی ڈیٹا کے بعد شرح سود میں بڑے کٹوتی کے امکانات کا کم ہونا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ