بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ٹرائل کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: 9 مئی کے سزا یافتہ کون کون سے رہنما پشاور میں روپوش ہیں؟
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے تک عملدرآمد روک دیا جائے۔ لیگل ٹیم نے عدالت سے مہلت بھی طلب کی ہے تاکہ کیس کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف دو درخواستیں دائر کر چکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے لیے آج ہی ساڑھے فریقین سے تفصیلی دلائل طلب کر لیے ہیں۔














