خطرناک جنگلی بلی گھر سے فرار، حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کاؤنٹی میں ایک غیرمعمولی خبر نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ایک پالتو بوب کیٹ (جنگلی بلی) اپنے مالک کے گھر سے فرار ہوگئی ہے اور اب علاقے میں آزاد گھوم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری

روزاؤ کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ریاستی ڈپارٹمنٹ آف نیچرل ریسورسز کو اطلاع ملی کہ وار روڈ کے علاقے میں ایک بوب کیٹ قید سے نکل بھاگی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شہری اس جانور کو دیکھے تو ہرگز قریب نہ جائے اور فوراً محکمہ جنگلات یا شیرف آفس کو اطلاع دے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ منیسوٹا میں بوب کیٹ کو عام طور پر پالتو جانور رکھنے کی اجازت نہیں، سوائے اس کے کہ کسی کے پاس خصوصی لائسنس ہو یا وہ کسی زو یا وائلڈ لائف سینکچری سے منسلک ہو۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس بوب کیٹ کے مالک کے پاس قانونی پرمٹ تھا یا نہیں۔

بوب کیٹ کیوں خطرناک ہے؟

بوب کیٹ اگرچہ عام حالات میں انسان پر حملہ نہیں کرتا، مگر اس کی جنگلی فطرت، تیز پنجے اور دانت اسے خطرناک بنا دیتے ہیں۔ یہ عموماً خرگوش، پرندے اور ہرن کے بچوں کا شکار کرتا ہے اور اگر کوئی انسان قریب جائے تو یہ اپنے دفاع میں جھپٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 فٹ لمبا آبی چھپکلی نما جانور 2 ریاستوں کو چکمہ دینے کے بعد گرفتار

مزید یہ کہ بوب کیٹ کو قابو میں رکھنا مشکل ہوتا ہے اور اگر اس کی ویکسین نہ لگی ہو تو یہ بیماری بھی پھیلا سکتا ہے۔

علاقے کے لوگ ایک جانب تجسس میں ہیں تو دوسری طرف احتیاط بھی برت رہے ہیں کہ کہیں اچانک ان کے سامنے یہ جنگلی بلی نہ آجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟

ویڈیو

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ