بھارتی ٹیم کا رویہ ہماری نہیں بلکہ کرکٹ کی توہین ہے، سلمان علی آغا

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو اس ٹورنامنٹ میں ہوا مایوس کن ہے، اگر بھارتی ہم سے ہینڈ شیک نہیں کر رہے تو ہماری نہیں کرکٹ کی توہین کررہے ہیں، اگر بھارت نے ٹرافی نہیں لی تو کیسے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے

انہوں نے کہا کہ ایک اچھی ٹیم ایسا کبھی نہیں کرتی، بھارتی ٹیم کے کپتان نے میچ سے قبل میرے ساتھ مصافحہ کیا تھا لیکن دنیا کے سامنے ایسا نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ