ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست، ’پریشان ایسے ہورہے ہیں جیسے پہلی بار ایسا ہوا ہے‘

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔

اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘

پاکستان کی شکست نے کرکٹ شائقین میں مایوسی کی فضا قائم کر دی ہے، تاہم بعض حلقوں نے ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان اور انڈیا کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی وکٹیں ایسے گری ہیں جیسے بھارتی رافیل طیارے۔

ثاقب بشیر لکھتے ہیں کہ پریشان ایسے ہو رہے ہیں جیسے پہلی بار ہوا ہے تیسری دفعہ تو اس ایشیا کپ میں ہو رہا ہے۔

فخر درانی نے کہا کہ حسن نواز ایک بہترین پاور ہٹر ہیں، لیکن انہیں ٹیم سے باہر رکھ کر حسین طلعت جیسے کھلاڑی کو مسلسل کھلا رہے ہیں جس کے شاٹس دائرے سے باہر بھی نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو لانے والوں سے گزارش ہے کہ پاکستانی قوم کے جذبات کے ساتھ مزید کھیل نہ کیا جائے۔ کم از کم فل ٹائم چیئرمین مقرر کیا جائے، کیونکہ ہر شخص ہر کام کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔

اجمل جامی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حارث رؤف پر کم از کم بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے۔ شائقین کرکٹ کا مطالبہ

سلیم خالق نے مطالبہ کیا کہ شاہین آفریدی کو کپتان بنائیں اور بابر اعظم کو واپس ٹیم میں لائیں۔

اسد چوہدری کہتے ہیں کہ ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر یقینا دکھ ہے لیکن مثبت چیزیں یہ ہیں کہ پاکستان فائنل تک پہنچا۔ بھارت سے سخت ترین مقابلہ ہوا لیکن اس کے باوجود سلمان آغا، صائم ایوب اور حارث روف کو محسن نقوی سمیت کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ سے فارغ ہونا چاہیے۔

ارفع فیروز نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ سخت ناانصافی کر کے پی سی بی سیلیکشن کمیٹی کیسے توقع کرسکتی تھی کہ پاکستان ایشیاءکپ جیت جائےگا۔

خولہ چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کبھی بھی پاکستانیوں کو خوش نہیں رہنے دے سکتی۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بلے باز تلک ورما مشکل وقت میں ٹیم کے ہیرو ثابت ہوئے اور شاندار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کا غزہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

پاکستان میں بجلی صارفین پر گردشی قرضے کا بوجھ: حکومت کا لائحہ عمل کتنا مؤثر ہے؟

ویڈیو

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کیا بھارتی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگنی چاہیے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ