پاک فوج نے ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج نے دشمن پر لرزہ طاری کرنے کے لیے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ’فتح‘ سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ، دشمن کی جارحیت کا ہر قیمت پر جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ فتح 4 میزائل 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹم سے لیس ہے، جو دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل میں موجود ’ٹرین ہگنگ‘ فیچر اسے انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔ فتح 4 کی شمولیت سے پاک فوج کے روایتی میزائل نظام کی رینج اور مہارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف اور مسلح افواج کے سینیئر افسران نے کیا، جبکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز نے اس کامیاب تجربے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟