بھارت کو پیغام: پاکستان کا 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے 450 کلومیٹر کی رینج تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد فوجی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات کا معائنہ سمیت دیگر اہم تکنیکی پیرا میٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘

ابدالی میزائل کا تجربہ پاک فوج کے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی موجودگی میں کیا گیا۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، اور سروسز کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر ابدالی میزائل پروگرام میں شامل عسکری قیادت، جوانوں، سائنسدانوں اور انجینیئرز کو مبارکباد دی۔

ان رہنماؤں نے پاکستان کے اسٹریٹجک فوجی قوتوں کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تاکہ کسی بھی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

میزائل کا کامیاب تجربہ ایک یاسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج کو پہنچ چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری