اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ، لین وائلیشن اور فینسی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ تین روز شہریوں کو آگاہی فراہم کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد
ریفک قوانین پر عمل درآمد
اسلام آباد میں مختلف شاہراوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لگائیں، ہیلمٹ پہنیں اور اپنی لین میں رہیں۔
خطرات اور حفاظتی اقدامات
پولیس کے مطابق لین وائلیشن اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا انتہائی خطرناک ہے اور شہری اپنی جان کے تحفظ کے لیے ان قوانین پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کارروائیاں
ایسے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی موٹرسائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا پیغام
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں پولیس کا ساتھ دیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ یہ اقدامات نہ صرف آپ کی بلکہ دوسرے شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے ہیں۔