یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔

یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان

 ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔

دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی معیار کی اس صورتحال کے مطابق احتیاطی اقدامات کریں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح اور رات کے وقت درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے آلودگی زیادہ دیکھی گئی، جبکہ دوپہر کے وقت سب سے کم رہی۔

صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ٹریفک کے رش اور شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹریفک کی وجہ سے فضائی آلودگی میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

حکومتی اقدامات اور پلانز

پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑا انتظامی آپریشن جاری ہے۔ حکومت نے پلان A، B  اور C تیار کر لیے ہیں اور گزشتہ سال کی ایس او پیز کو ہر ادارے میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

 لاہور میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے۔

شہریوں کے لیے معلوماتی اقدام

ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ روزانہ موسم کی تازہ ترین صورتحال پر مختصر خبرنامہ جاری کرے گا تاکہ شہری احتیاطی اقدامات کر سکیں۔ پورے پنجاب میں ماحولیاتی فورس متحرک کر دی گئی ہے۔

سینیئر وزیر کا پیغام

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے کہا ہے کہ صورتحال ابھی قابو میں ہے، لیکن احتیاط اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے تاکہ سموگ سے ہونے والے خطرات کم کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریش راول کو فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کا پوسٹر کیوں ہٹانا پڑا؟

گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات