بحیرۂ عرب میں ڈرون کا ملبہ کشتی پر گرنے سے پاکستانی ماہی گیر جاں بحق

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی سے تعلق رکھنے والا ایک ماہی گیر بحیرۂ عرب میں ڈرون کے ملبے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جیونی کے علاقے گنز سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر طیب بلوچ مچھلی کے شکار کے لیے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سمندر میں گئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا کویت کے ال عدیری ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملہ، امریکی مرکز تباہ کردیا

یہ واقعہ ایران اور پاکستان کی سمندری حدود کے قریب کلانی ندی کے مقام کے نزدیک سمندری علاقے فیضک میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ اسی دوران ایک ڈرون کا ملبہ ان کی کشتی پر آ گرا جس کے نتیجے میں طیب بلوچ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان کا ساتھی محفوظ رہا۔

زخمی ماہی گیر کو ان کے ساتھی نے فوری طور پر ساحل تک پہنچایا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گرنے والا ڈرون ایرانی تھا، امریکی یا پھر اسرائیلی۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان پر ڈرون حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں، ایران

تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے اس علاقے میں ایک ڈرون کو مار گرایا تھا جس کا ملبہ سمندر میں جا گرا۔

واقعے کے بعد طیب بلوچ کی میت ان کے آبائی علاقے یونین کونسل گنز منتقل کر دی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد