وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے تک پہنچی، سینے پر گولیاں کھائیں، اور اپنی جانیں قربان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی

انہوں نے بتایا کہ کشمیری شہداء میں مختلف صوبوں کے پاکستانی شامل تھے، جیسے پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایا اور یہ قربانی ہمارے ایمان کا جز ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ اکتوبر 1947 میں جموں سے سیالکوٹ تک پہنچتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم

وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے عوام کو یاد دلایا کہ ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی، ہزاروں افراد اغوا ہوئے، اور کئی خاندانوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ احتجاجات میں پرامن رویہ اختیار کیا جائے تاکہ کشمیری جدوجہد کے اصل مقصد کو نقصان نہ پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp