لاہور ہائی کورٹ : عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا مقدمہ، سماعت 27 مئی تک ملتوی

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر کو براہ راست دکھانے کی پابندی پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی کاپی درخواست کے ساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقاریر پر پابندی پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتھا نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے۔ لاہور ہاٸیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا تھا۔ عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوٸی پابندی نہ لگاٸی جاٸے۔

بیرسٹر احمد پنسوتھا کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کی تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔

عدالت نے درخواست گزار کو الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق کی کاپی پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی