مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی فوری رہا کیے جائیں، شہباز شریف کا مطالبہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کے سربراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی شہریوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ صمود غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتے ہیں۔

ان کے مطابق مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیز نظامی اور فہد اشتیاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں نے انسانی ہمدردی کے اصولوں کے مطابق اس عظیم امدادی مشن میں حصہ لیا۔

’یہ اقدام پاکستانی عوام کی امن پسند امنگوں، انصاف کے لیے جدوجہد اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔‘

مزید پڑھیں:مشتاق احمد خان کی اہلیہ کا شوہر کی رہائی کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ پاکستان انسانی جان کے احترام، محفوظ رسائی اور بلا تعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے اور اپنے شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی، وقار اور جلد از جلد واپسی کے لیے دعاگو اور کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور: بھانہ ماڑی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی

صدرِ مملکت کی ’صمود غزہ فلوٹیلا‘ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر حملہ اور پولیس تشدد، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت

آزاد کشمیر: حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات، موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟