اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پیکا ایکٹ کے تحت عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم pic.twitter.com/TZtL0YfA4A
— WE News (@WENewsPk) October 4, 2025
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران ریاض کے وارنٹ گرفتاری کی باقاعدہ درخواست پیش کی۔
سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ عمران ریاض خان جج ہمایوں دلاور کے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے یوٹیوبر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ سائبر کرائم ایجنسی نے عمران ریاض کی گرفتاری کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کرائی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ عمران ریاض خان اس وقت ملک سے باہر ہیں، تاہم وہ ملکی صورت حال پر بات کرتے رہتے ہیں۔