’ہم بھی فیشن کریں گے‘، ادیداس نے پالتو جانوروں کی سن لی، ماڈرن کلیکشن متعارف

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے معروف اسپورٹس و فیشن برانڈ ادیداس نے چین میں پالتو جانوروں کے لیے اپنی موسم سرما کی کلیکشن متعارف کرا دی جس کا مقصد پالتو جانوروں کو نہ صرف آرام دہ لباس فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں فیشن کی دنیا میں ایک نئی پہچان بھی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں کتوں کا فیشن شو، نامور شخصیات کی شرکت، مقصد کیا تھا؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو لانچ ہونے والی ’ادیداس اوریجنلز پیٹ کلیکشن‘ فی الحال چین کے 3 بڑے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور چنگدو میں منتخب اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

اس کلیکشن میں 4 دلکش رنگوں (سیاہ، نیلا، سبز اور گلابی) میں جدید اور آرام دہ لباس شامل ہیں جن میں واٹر ریپیلنٹ ونڈ بریکرز، پیڈڈ ویسٹس، ٹریک سوٹس اور اعلیٰ معیار کے کاؤ ہائیڈ کالرز رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: دنیائے فیشن کا اہم باب بند: جورجیو آرمانی نہیں رہے

ادیداس کی اس نئی کلیکشن میں سائزنگ کا دائرہ بھی وسیع کیا گیا ہے  جو اب XS سے لے کر 2XL  تک کے سائز میں دستیاب ہے تاکہ مختلف جسمانی ساخت رکھنے والے پالتو جانور بھی اپنی ’پرفیکٹ فِٹ‘ تلاش کر سکیں۔

یہ نئی کلیکشن نہ صرف انداز و فیشن کو مدِنظر رکھتی ہے بلکہ اس میں عملیت اور آرام دہ تجربے کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ مثلاً، ونڈ بریکر بارش سے محفوظ رکھنے والا ہے جبکہ ویسٹس سرد موسم میں گرمائش فراہم کرتی ہیں۔ یہ سب کچھ ادیداس کی مشہور ’تھری اسٹرائپس‘ اور ٹریفائل لوگو کے ساتھ ہے۔

ادیداس کا پالتو جانوروں کے لیے پہلا کلیکشن مئی 2025 میں صرف چین کے لیے لانچ کیا گیا تھا جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اب سردیوں کے لیے نیا سلسلہ متعارف کرایا ہے جو ’پیٹ پیرنٹ ویئر‘ کے رجحان کو مزید فروغ دے رہا ہے یعنی پالتو جانور اور ان کے مالک ایک جیسے فیشن میں نظر آ سکیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک کا میٹ گالا آنجہانی فیشن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے نام

اس کلیکشن میں پالتو جانوروں کے لیے بیگ پیک بھی شامل ہے جس میں وینٹیلیشن سسٹم اور ایک شفاف ٹریفائل ونڈو موجود ہے۔ یہ خصوصاً ان افراد کے لیے جو اپنے جانوروں کو ہمراہ لے کر سفر کرنا چاہتے ہیں۔

جانوروں کے یہ مزے فی الحال چین تک محدود

ادیداس کی یہ مکمل پالتو کلیکشن فی الحال صرف چین میں دستیاب ہے اور کمپنی کی جانب سے اسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے بارے میں تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ مستقبل میں دیگر مارکیٹوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید پھر روشن، آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزرنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران جنگ نہیں، امریکی سینیٹ میں اہم پیشرفت

وسطی ایشیا میں نایاب معدنیات پر امریکی اور یورپی سرگرمیوں پر روس کو تشویش

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

کانگو میں ایبولا وبا شدت اختیار کرگئی، عالمی ادارۂ صحت کا ہنگامی انتباہ

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا