دھونی نے کرکٹ کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نےکرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

شاید آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دھونی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب فلموں میں نظر آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے فلم انڈسٹری میں قدم تو رکھا ہے لیکن وہ فلموں میں اداکاری نہیں بلکہ فلمیں پروڈیوس کریں گے۔

جی ہاں اگر آپ کو معلوم نہیں تو ہم بتاتے ہیں کہ دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی نے 2019 میں ایک ساؤتھ انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس ‘دھونی انٹرٹینمنٹ ‘کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

دھونی کے پروڈکشن ہاؤس نے ڈاکومینٹریز بنائی تھیں جن میں Roar of the Lion، The Hidden Hindu اور Blaze to Glory شامل ہیں لیکن اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔

گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم ‘Lets Get Married’کا اعلان کیا گیا۔

یہ ایک رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے رمیش تھامل مین ڈائریکٹ کریں گے، فلم میں تامل اداکار ہریش کلیان اور اداکارہ لوانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی باقی کاسٹ کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد کپتان ہیں جنہوں نے تین آئی سی سی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں جیتی ہیں جن میں ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی اسمبلی: اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیب کے جائیداد نیلامی فیصلے کے خلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے

 اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد ہائیکورٹ: علیمہ خان کیخلاف ایف آئی اے نوٹسز کیس کی سماعت، تفصیلی رپورٹ طلب

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ