بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی سرکاری خاتون اُستاد کی TTE سے دلچسپ جھڑپ، ویڈیو وائرل

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

دنیا کے ہر ملک میں بغیر ٹکٹ سفر ایک قابلِ سزا جرم ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات عام ہیں جو دلچسپ صورت اختیار کر جاتے ہیں۔
حالیہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون مسافر اور ٹرین کے ٹکٹ چیکر  کے درمیان شدید تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون ریاست بہار کی ایک سرکاری اسکول میں اُستاد ہیں جو ٹرین کی اے سی کوچ میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔
جب TTE نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا تو انہوں نے الزام لگایا کہ ’آپ مجھے پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

ویڈیو میں TTE کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے

’اگر ٹکٹ ہے تو دکھائیے نا، میم!‘

یہ بھی پڑھیے پالتو جانور سے محبت کا انوکھا انداز: خاتون نے سفر کے لیے ٹکٹ خرید لیا

خاتون مسلسل بحث کرتی رہیں اور ایک موقع پر TTE کا فون چھیننے کی کوشش بھی کی، جب وہ ان کی حرکات کو ریکارڈ کر رہا تھا۔
TTE نے فوری طور پر متنبہ کیا کہ وہ ان کے فون کو ہاتھ نہ لگائیں اور یاد دلایا کہ وہ غلطی پر ہیں۔

خاتون نے جواب میں کہا کہ آپ ایک عورت کو ہراساں کر رہے ہیں۔ اور اگر ہم نہیں جائیں تو کیا کر لیں گے؟

باوجود اس کے، TTE نے پیشہ ورانہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور بالآخر خاتون کو ٹرین سے اترنے پر مجبور کر دیا۔
دونوں کی گفتگو سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ان کے درمیان پہلی جھڑپ نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے بغیر ٹکٹ سفر کے مجرموں کو جرمنی کی جیلوں سے کون رہا کروارہا ہے؟

ابھی تک انڈین ریلوے نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا کا ردِعمل

ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیٹیزنز نے خاتون کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ اس نے فون ایسے اٹھایا جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کرنے والی ہو!،  دوسرے نے کہا کہ بہار سے گزرنے والی ٹرینوں میں 80 فیصد مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہیں، اور بدتمیزی بھی عام ہے۔

کئی صارفین نے الزام لگایا کہ خاتون نے عورت ہونے کا سہارا لے کراپنی غلطی چھپانے کی کوشش کی۔
ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ بغیر ٹکٹ اے سی کوچ میں بیٹھنا فخر کی بات سمجھا جاتا ہے، اور جو لوگ قانون کے مطابق چلیں، ان کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے