اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس 736 پوائنٹس مزید گر گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان غیر حتمی مذاکرات کے باعث منافع کے حصول کے لیے فروخت کو ترجیح دی۔

آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے دوران بلند ترین سطح 166,729.97 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

تاہم، سیشن کے دوران اتار چڑھاؤ برقرار رہا اور آخری گھنٹوں میں منافع کے حصول کے دباؤ کے باعث انڈیکس کم ہو کر 164,306.76 پوائنٹس تک آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 735.94 پوائنٹس یا 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 164,530.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ فی الوقت ایک شدید سرگرمی کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں مرکزی بینک، فنڈز اور ریٹیل سرمایہ کار سب سرگرم ہیں، ایسے میں کوئی بھی اپنی کامیاب پوزیشن فروخت کرنے کو تیار نہیں، جس سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

رواں برس کے دوران سونے کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ اب 4500 ڈالر کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 907 پوائنٹس گر گیا

چاندی بھی 2011 کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہے اور اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو مزید اضافہ ممکن ہے۔

تاہم، دن کے دوران منافع کی بکنگ کے آثار نمایاں ہیں جو مستقبل میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آئی ایم ایف نے ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فنڈ کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت اور لچک و پائیداری سہولت کے تحت جائزہ مذاکرات کے بعد اسٹاف لیول ایگریمنٹ  کے قریب پہنچنے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

آئی ایم ایف کے بیان کے مطابق، پاکستانی حکام اور فنڈ کے درمیان 37 ماہ کے توسیعی انتظام اور 28 ماہ کے لچک و پائیداری پروگرام کے جائزوں میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

پروگرام کا نفاذ مضبوط ہے اور حکام کے وعدوں کے مطابق جاری ہے۔

عالمی سطح پر، اسرائیل اور حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کیا ہے، جس میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی شقیں شامل ہیں۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں دو سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، انڈیکس 1200 پوائنٹس گر گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ر وز یعنی بدھ کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور ادارہ جاتی فروخت کے باعث ابتدائی بہتری دم توڑ گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 907 پوائنٹس کمی کے ساتھ 165,266.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی منڈیوں میں جمعرات کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نے نئی بلندیاں حاصل کیں، کیونکہ سرمایہ کاروں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق حصص میں سرمایہ کاری بڑھا دی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا

سونا 4000 ڈالر کی سطح پر برقرار رہا جبکہ امریکی ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی کیونکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی منصوبے پر پیش رفت نے جغرافیائی کشیدگی کو کچھ کم کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں مصر کا دورہ کر سکتے ہیں تاکہ معاہدے کے اگلے مراحل پر بات چیت کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے