سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جاکر معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لئے دلی عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم، ایئرپورٹ جاکر سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کےوفد کی ملاقات
وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے سعودی سفیر کیطرف سے سیلاب متاثرین کیلئےگھریلو سامان فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ pic.twitter.com/YwJA3GSwtO
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) October 10, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اخوت، ایمان اور محبت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے گھریلو سامان کی فراہمی پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ یہ عمل دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
ملاقات میں توانائی، ہاؤسنگ، زراعت، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔