دبئی سے گرفتار گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے معروف گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس نے طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں تفتیش کے لیے دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

رپورٹس کے مطابق، طیفی بٹ کو تفتیش کے سلسلے میں لاہور لایا جا رہا تھا کہ رحیم یار خان کے نواحی علاقے احمدپور لمہ روڈ پر 2 مسلح حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں طیفی بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں

رپورٹس کے مطابق، طیفی بٹ کا اصل نام خواجہ تعریف گلشن تھا اور وہ لاہور کے ایک معروف گینگ نیٹ ورک سے تعلق رکھتا تھا۔

وہ گزشتہ کئی برسوں سے قبضہ مافیا، بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل