طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار، سنسنی خیز انکشافات

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے ملزمان شوٹر اظہر اور الیاس کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے کینال روڈ پر قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں لاہور، طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنے والے شوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں

پولیس کے مطابق خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا واقعہ کینال روڈ پر ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کو اسکول سے لینے گلبرگ جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، حملے میں جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی ہوئیں، ان کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 7 ماہ قبل امیر بالاج ایک شادی کی تقریب میں مارے گئے تھے۔ خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور گوگی بٹ اس مقدمے میں نامزد ہیں، جبکہ اس مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ گزشتہ دنوں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

دوسری جانب طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات سامنے آگئے ہیں۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ جاوید بٹ کو ٹیپو ٹرکاں والےکے بیٹے امیر معصب کے کہنے پر قتل کیا اور 5 لاکھ نقد اور 2 گھروں کے عوض قتل کا سودا ہوا۔

عمران کشور نے مزید بتایا کہ شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، شوٹرز کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، پتوکی کا رہائشی عارف گرفتار نہیں ہوسکا اور وہ امیر معصب کا سابق ملازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور میں قتل ہونے والا جاوید بٹ کون، کیا گوگی اور طیفی بٹ کو پہلی بار کوئی جھٹکا لگا؟

ڈی آئی جی کے مطابق شوٹرز کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک چلا گیا تھا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں امیرمعصب سے رابطے میں رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ: نجی ایئر لائن عملے سے مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا، جدہ کی پرواز سے محروم

سڈنی حملہ اور سرحد پار روابط، آسٹریلیا نے بھارت سے رپورٹ طلب کرلی

روس سے تیل و توانائی کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر مشاورت جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھارت میں نقاب ہٹانے کے واقعے پر سخت ردعمل، عالمی احتجاج کی اپیل

سندھ کابینہ نے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی منظوری دے دی

ویڈیو

پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ: جب 6 غیر ملکی دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا

ریاض میں بین الاقوامی ایوارڈز کی تقریب، عالمی ٹیلنٹ اور انڈسٹری لیڈرز کو سراہا گیا

موسم اور زمینی حقائق کے باعث انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان

کالم / تجزیہ

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟