پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹرافی کی تقریب میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو
اس موقع پر ایڈن مارکرم نے این سی اے کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں شان مسعود نے انہیں میوزیم میں موجود مختلف ٹرافیز اور پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بارے میں بتایا۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔
فینز اور کرکٹ شائقین دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سیریز شائقین کے لیے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور ہوگی۔