کیلیفورنیا کے ساحلی شہر سانتا باربرا میں مشہور گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کو ایک کشتی پر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور بوس و کنار کرتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات کی خبروں کو تقویت ملی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو ایک خوشگوار دوپہر ایک ساتھ گزارتے دیکھا جا سکتا ہے جو ان افواہوں کی تصدیق کرتی نظر آتی ہیں جو کئی ماہ سے زیرِ گردش تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل
یہ مناظر اس وقت سامنے آئے ہیں جب کچھ روز قبل رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دوری بڑھ گئی ہے کیونکہ ٹروڈو میڈیا کی غیر معمولی توجہ سے تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ تاہم تازہ تصاویر میں دونوں نہایت قریب اور خوش نظر آئے۔
دونوں کو پہلی بار جولائی 2025 میں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ایک ڈنر کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں ٹروڈو کو کیٹی پیری کے لائف ٹائمز ٹور کے کینیڈا کنسرٹ میں بھی موجود دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’کینیڈا کو حاصل نہیں کیا جاسکتا‘، آئس ہاکی میں امریکا کو شکست کے بعد جسٹن ٹروڈو کا ٹرمپ کو پیغام
کیٹی پیری نے حال ہی میں اداکار اورلینڈو بلوم سے اپنی 7 سالہ رفاقت اور 6 سالہ منگنی کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے جو اگست 2020 میں پیدا ہوئی۔
دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو سے 18 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔ سابق جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔














