پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں سولیہل، برمنگھم میں آج صبح انتقال کر گئے۔
مرحوم، پاکستان کے عظیم بلے باز حنیف محمد کے بڑے بھائی تھے، جنہیں ’لٹل ماسٹر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
Former Pakistan Test cricketer Wazir Mohammad has passed away at the age of 95 in Birmingham, his family confirmed.
A member of Pakistan’s first-ever Test squad on the 1952 tour to India, Wazir represented the country in 20 Tests.
The brother of Hanif and Mushtaq Mohammad, he… pic.twitter.com/Uiqr5AWCXw
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 13, 2025
وزیر محمد نے پاکستان کی جانب سے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 801 رنز اسکور کیے، جن میں 2 سینچریاں اور 3 نصف سینچریاں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر انتقال کرگئے
وزیر محمد مشہور محمد برادران میں سب سے بڑے تھے، ایک عظیم کرکٹ خاندان جس میں حنیف محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد شامل تھے۔، یہ تمام بھائی پاکستان کی نمائندگی ٹیسٹ کرکٹ میں کر چکے ہیں۔
22 دسمبر 1929 کو پیدا ہونیوالے وزیر محمد اپنی وفات تک آسٹریلیا کے نیل ہاروی اور نیوزی لینڈ کے ٹریور میک میہان کے بعد دنیا کے تیسرے معمر ترین سابق مرد ٹیسٹ کرکٹر تھے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہار افسوس
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت
وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین…
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 13, 2025
1950 اور 1960 کی دہائی میں وزیر محمد پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دور کے ایک اہم رکن رہے اور ٹیم کی بنیاد مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: معمر ترین بھارتی ٹیسٹ کرکٹر دتاجی راؤ گائیکواڈ چل بسے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیر محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔
’ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین!‘














