ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا تعلق محض 9 ماہ بعد ہی ختم، کیا وجہ بنی؟

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس  نے 9 ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے کبھی بھی اپنے تعلقات کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی، لیکن انہیں مئی میں سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اس سے قبل تین شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی شادی 1987 میں اداکارہ میمی راجرز سے ہوئی، جس کے بعد انہوں نے نکول کڈمین اور پھر کیٹی ہومز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟