ہفتے کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایک لمحے کے لیے شائقینِ کرکٹ حیران رہ گئے جب اسکرین پر آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل اسٹارک کی گیند کی رفتار 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ ظاہر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یہ منظر اتنا چونکانے والا تھا کہ بہت سے مداحوں نے سمجھا شاید اسٹارک نے شعیب اختر کا 2003 ورلڈ کپ میں بنایا گیا تیز ترین گیند کا ریکارڈ (161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ) توڑ دیا ہے۔
یہ گیند میچ کی پہلی ہی ڈلیوری تھی جو اسٹارک نے بھارتی کپتان روہت شرما کی جانب پھینکی۔ روہت نے گیند کو نیچے کھیل کر ایک رن حاصل کیا، لیکن اس کے فوراً بعد اسپیڈ گن پر 176.5 کلو میٹر فی گھنٹہ (109 میل فی گھنٹہ) کی رفتار دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تاہم جلد ہی یہ واضح ہو گیا کہ یہ نشریاتی نظام کی غلطی تھی۔ دوسرے ذرائع کے مطابق اسٹارک کی اصل گیند کی رفتار 140.8 کلومیٹر فی گھنٹہ (87 میل فی گھنٹہ) تھی، جو ان کی اوسط رفتار کے مطابق ہے۔
😲 @mstarc56 bowled a ball at 176+ kph!!!
Is this the fastest ball in cricket history?#AUSvIND | #INDvsAUS | #fastest pic.twitter.com/jP9szwVrWW— #Cricket24 #Cricket26 : Patch UPDATES 🏏🎮 (@Cricket23game) October 19, 2025
اگرچہ یہ غلطی محض تکنیکی تھی، لیکن کرکٹ شائقین کے لیے یہ لمحہ دلچسپ اور یادگار بن گیا جب چند سیکنڈ کے لیے یوں لگا جیسے اسٹارک نے دنیا کی تیز ترین گیند پھینک دی ہو۔














