تبدیلی سرکار نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، حافظ نعیم الرحمان

اتوار 19 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے تبدیلی کے نام پر حکومت قائم ہے، مگر عملی طور پر یہاں کوئی مثبت تبدیلی نظر نہیں آتی، تبدیلی سرکار نے صوبے کو بہتری کے بجائے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

لوئر دیر میں ’بنو قابل پروگرام‘ میں شریک طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی آپ کا خیرخواہ نہیں ہو سکتا، حافظ نعیم الرحمان کا افغانستان کو مشورہ

انہوں نے کہاکہ افغانستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ ساتھ ہی طالبان حکومت کو خبردار کیا کہ وہ بھارت کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ بھارت کبھی بھی افغانستان کا حقیقی دوست نہیں بن سکتا۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سیاسی جماعتوں پر قدغنیں لگانا چاہتی ہے، جو کسی صورت درست طرزِعمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کہتی ہے کہ تنقید نہ کریں، جلسے جلوس نہ نکالیں، مگر ایسے اقدامات ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 37 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ ’بنو قابل پروگرام‘ کے تحت جماعت اسلامی 20 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اور اپنے والدین کا سہارا بنیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم دینا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس وقت ملک میں 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، صرف پنجاب میں ہی ایک کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے نوجوانوں کو روزگار اور جدید تعلیم کے مواقع فراہم نہ کیے تو وہ وقت زیادہ دور نہیں جب یہی نوجوان حکمرانوں کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نوجوانوں کی تعلیم و روزگار کے لیے کام کر سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’بنو قابل پروگرام‘ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور ان کی تعلیمی ڈگریوں کی تکمیل میں مالی معاونت بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دنیا کی قیادت کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، مگر نااہل حکمران اس سمت میں کوئی توجہ نہیں دے رہے اور ذاتی مفادات کی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مینارِ پاکستان پر جماعتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کریں اور نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گزشتہ سال غیرقانونی ہجرت کی کوشش میں تقریباً 7 ہزار 900 افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے، اقوام متحدہ

بنگلہ دیش کے ریڈی میڈ گارمینٹس کی ایکسپورٹ معطل

برطانوی حکومت بحران کا شکار، پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تقرری پر دباؤ کے انکشافات

پی ایس ایل: فخر زمان کی شاندار سینچری، لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 198 رنز کا ہدف

اسلام آباد میں وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ