جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کے آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

بدھ 22 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی، جب وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے سب سے معمر بولر بن گئے۔ 38 سالہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا۔

اہم سنگِ میل عبور کرنے کے بعد آفریدی نے سجدۂ شکر ادا کیا، اور اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز کو یادگار بنا دیا۔

92 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریئٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے

آصف نے اپنی پانچویں وکٹ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر سائمن ہارمر کو ریورس سویپ کھیلنے کی کوشش پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

جنوبی افریقہ کی مڈل آرڈر کا خاتمہ

آصف نے اپنی شاندار بولنگ سے جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹرز کو سخت مشکلات میں ڈال دیا۔

انہوں نے صبح کے سیشن کے آغاز میں ہی وکٹ کیپر کائل ویرینے کو پویلین کی راہ دکھائی ایک ایسی ڈلیوری پر جو ہوا میں ٹھہری اور اچانک اسپن ہو کر ایج لے گئی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹریسٹن سَبز کو آؤٹ کیا، جو 76 رنز بنا کر خطرناک ثابت ہو رہے تھے۔ آصف نے انہیں ایک تیز، سیدھی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا جو ان کے پیڈز سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیے ’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید

ان کی بولنگ نے جنوبی افریقہ کی اننگز کا رخ بدل دیا۔ دوسرے دن کے آخری لمحات میں جب ڈی زورزی اور بریویس کے درمیان 113 رنز کی شراکت پاکستان پر دباؤ ڈال رہی تھی، آصف نے زوردار واپسی کی۔ پہلے ڈی زورزی کو 50 کے اسکور پر آؤٹ کیا اور پھر بریویس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا، جس سے جنوبی افریقہ کا اسکور 167 برائے 2 سے 171 برائے 4 ہو گیا۔

صبر کا میٹھا پھل

آصف آفریدی نے طویل انتظار کے بعد آخرکار ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے اس اسپنر نے 2009 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، لیکن ان کا کیرئیر وقفوں وقفوں سے جاری رہا۔

57 فرسٹ کلاس میچوں میں انہوں نے 198 وکٹیں حاصل کیں، اس دوران انہوں نے 13 اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2023 کے بعد ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، جس کے بعد انہیں قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا۔

نئے عزم کے ساتھ واپسی

آصف کی کرکٹنگ زندگی میں ایک تنازعہ بھی شامل رہا ۔ انہیں پی سی بی کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے پر 6 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پابندی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ڈومیسٹک سطح پر بہترین واپسی کی اور بالآخر قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ میچ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جس سے پاکستان کی پہلی اننگز 333 رنز پر سمٹ گئی۔

تاہم آصف آفریدی کی بولنگ نے مقابلہ مکمل طور پر پلٹ دیا، اور پاکستان کو دوبارہ میچ میں مضبوط پوزیشن دلا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادی ڈیانا سے شہزادہ ہیری تک، جب شاہی رازوں سے پردہ اٹھنے پر دنیا حیران رہ گئی

امریکا کا گولڈن ڈوم میزائل پروگرام عالمی عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، روس اور چین کا انتباہ

وزیراعظم سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

8  سالہ بچے نے ناسا کی غلطی پکڑلی، ایجنسی کا بھی فراخدلانہ اعتراف

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا