جس چادر پر انڈہ پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، علیمہ خان کا دعویٰ

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چادر جس پر انڈا پھینکا گیا تھا، 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی ہے، اور حاصل ہونے والی تمام رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب میڈیا سے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے انڈا پھینکنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں مسلسل عدم حاضری، علیمہ خان کے چوتھی مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق ان خواتین کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاجاً یہ عمل کرنے پر مجبور ہوئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ان خواتین کا تعلق خیبر پختونخوا سے آئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے تھا، جو اپنے مطالبات کے سلسلے میں راولپنڈی میں احتجاج کر رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp