پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں پاک فوج اور عوام متحد ہو کر ایک مضبوط دیوار کی مانند ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اس بار ہم ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی، جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران معرکۂ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کے تعاون سے ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وہ صوبائی حکومت برداشت نہیں جو آپریشن کے خلاف کھڑی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر

تقریب میں شریک طلبہ اور اساتذہ نے غازیوں اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے