’ہر قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں‘، بھارتی اداکار جونی لیور کس پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے؟

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama)

اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عثمان مختار کی اداکاری کو بھی سراہا اور دعا کی کہ اللہ آپ کے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید

واضح رہے کہ ڈرامہ ’پامال‘ پاکستانی معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے، جس میں میاں بیوی کے تعلقات اور محبت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کے حقوق محدود کر دیتا ہے اور اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اپنی دلچسپ کہانی اور معیاری پروڈکشن کی بدولت یہ ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار جونی لیور، جو ’ہیرا پھری‘ اور ’راجہ ہندوستانی‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں جیسے عمران اشرف اور عمر شریف کی تعریف کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘