آئی فون 16 پرو کی پی ٹی اے رجسٹریشن اب آسان، شاندار سہولت متعارف ہوگئی

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین اپنا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجسٹرڈ کرانے کے لیے بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ قسطوں میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔

بینک الفلاح کی جانب سے یہ سہولت بغیر سود (0% انٹرسٹ) کے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل فون کو رجسٹرڈ کروا سکیں۔

بینک الفلاح کی ’الفا‘ ایپ کے ذریعے صارفین اب آئی فون 16 پرو کے پی ٹی اے ٹیکس کو مرحلہ وار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 کی وہ 7 خصوصیات کیا ہیں جن سے اس نے آئی فون 16 کو مات دی؟

قسطوں کی تفصیل کے مطابق 36 ماہ کے پلان میں ماہانہ قسط 7,443 روپے، 24 ماہ کے لیے 9,602 روپے، 12 ماہ کے لیے 16,116 روپے، جبکہ 9 ماہ کے لیے 20,467 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح، 6 ماہ کے لیے 26,116 روپے اور 3 ماہ کے لیے 52,233 روپے کی قسط رکھی گئی ہے، جن پر کوئی سود لاگو نہیں ہوگا۔ تاہم 0 فیصد مارک اپ والے پلان پر 5 فیصد پراسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔

صارفین اس سہولت سے استفادے کے لیے ’الفا مال‘ کی ویب سائٹ یا ایپ پر جا کر اپنے فون کا IMEI نمبر، نام اور شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد Buy Now, Pay Later یعنی ’اب خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں‘ کے آپشن کے ذریعے قسطوں کا منصوبہ منتخب کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 17 لینے والوں کو بڑا دھچکا، کمپنی نے خرابی تسلیم کرلی

یاد رہے کہ آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ سپر ریٹینا XDR OLED ڈسپلے، Apple A18 Pro چپ، 8 جی بی ریم، 1 ٹی بی تک اسٹوریج، 48 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ اور iOS 18 شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ اقدام مہنگے اسمارٹ فونز کے شوقین صارفین کے لیے سہولت پیدا کرے گا اور قانونی طریقے سے پی ٹی اے رجسٹریشن کے رجحان میں اضافہ متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب