پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے، نو منتخب پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رکن خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ ان کا پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے، وہ ایوان کے اندر یہ لڑائی لڑیں گے۔

خرم ذیشان نے کہا کہ سینیٹر منتخب کروانے پر عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کے صوبائی نمائندوں و ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،  اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مجھے اپنا بندہ بناکے رکھنا، کبھی ایوان، اقتدار، کرسی کا بندہ نہ بنانا۔

خرم ذیشان نے کہا کہ ہمارا مقصد ملکی استحکام و خوشحالی ہے، ہم میدان سے جنگ اب ایوان میں بھی لے کرجائیں گے، ہمارا پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار خرم ذیشان سینیٹر منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی سینیٹ کی کتنی کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہوجائے گی؟

الیکشن کمیشن کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار تاج محمد آفریدی کو 45 ووٹ ملے، مجموعی طور پر 137 ووٹ پول ہوئے جن میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خرم ذیشان کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت سچ، عوامی امانت اور عمران خان کے نظریے کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی خالی نشست پر ووٹنگ جاری، پی ٹی آئی میں اختلاف سامنے آگیا

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی عمران خان کے وژن، اصولی سیاست اور عوامی خدمت کے عزم کی توثیق ہے۔ سینیٹ نشست پر پی ٹی آئی کی فتح قوم کے بہتر مستقبل کی امید ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق خیبر پختونخوا نے ایک بار پھر عمران خان کے نظریے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت اس تحریک کا تسلسل ہے جو ملک میں حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی، انصاف اور خودداری کے لیے جاری ہے۔

یا د رہے کہ یہ نشست سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، جنہیں الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات میں تضاد کے باعث نااہل قرار دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟